فیروزسنز لیبارٹریز، بی ایف بائوسائنسز لمیٹڈ اور BAGOگروپ آف ارجنٹینا کے درمیان جائنٹ وینچر ہے اور پاکستان کی پہلی USFDA کے معیار پر پورا اُترنے والی فارماسیوٹیکل کمپنی ہے۔
2002 میں BAGO اور فیروزسنز نے پاکستان میں BAGO کی معیاری ادویات کے وسیع انتخاب کو پیش کرنے کے لیے تجارتی شراکت داری اختیار کی۔ پہلے دو سالوں میں ہم نے جگر اور کینسر کے شعبوں میں پہلی تین کمپنیوں میں جگہ بنا کر نمایاں مقام حاصل کیا۔
دسمبر 2004 میں BAGO اور فیروزسنز نے پاکستان میں جائنٹ وینچر کرنے کے لیے اقرار نامہ پر دستخط کئیے۔
ادویات سازی کے لیے بایالوجیکل کا استعمال کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی BF Biosciences Limited بنانے کے لیے 2006 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
2009 میں لاہور، پاکستان میں 27 ایکڑ پر محیط پلانٹ کی تعمیر مکمل ہوئی اور یہاں مقامی اور بیرونی ممالک کے لیے Hepatitis Cاور کینسر کے علاج کی ادویات بنائی جاتی ہیں۔ اس جائنٹ وینچر نے پاکستان کو ادویات سازی کے لیے بایالوجیکل کا استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا۔ ملک کی پہلی USFDA کے معیار پر پورا اُترنے والی فارماسیوٹیکل کمپنی کے طور پر ہم نے پاکستان کو ان چند ممالک کے ساتھ شامل ہونے میں مدد کی جو بایالوجیکل کی مدد سے بنائی گئی ادویات برآمد کرتے ہیں۔ اب ایشیائی ممالک میں بھی برآمد شروع کی جاچکی ہے۔
BF Biosciences کا پلانٹ پاکستان میں بایالوجیکل کی مدد سے بنائی گئی ادویات کے شعبے میں اولین مقام رکھتا ہے۔
ہمارا پلانٹ ممتاز یورپی فارماسیوٹیکل ڈیزائنر Telstar projects نے ڈیزائن اور نصب کیا جو EMEA اور USFDA کے معیار پر پورا اُترتا ہے۔ Telstar ماضی میں یورپ اور مریکہ میں FDA سے منظور شدہ متعدد پلانٹ کی تنصیب مکمل کر چکی ہے۔
BF پراجیکٹ ملک میں USFDA کے معیار پر پورا اترنے والی کسی بھی قسم کی پہلی فارماسیوٹیکل فیکٹری کی نمائندگی کرتا ہے۔
ادویات تیار کرنے کا سازوسامان تیاری کے دوران مختلف ادویات (چاہے وہ بایالوجیکل کی مدد سے بنائی گئی ادویات ہوں، vaccines ہوں یا ٹیکے ہوں) میں مکمل علیحدگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ تمام متصل اجزاء ایک دوا سے دوسری دوا میں منتقلی کے دوران مکمل طور پر تغیر پزیر ہوتے ہیں۔
یہ فیکٹری ماحول یا انسانی صحت کو خطرات کے بچاؤ سے بھی یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
کلین ایریا اور سپورٹ ایریا کے لیے الگ الگ لباس ہیں۔ فارمولیشن ایریا سے متعلق لوگ 3 مختلف کمروں میں 3 دفعہ لباس تبدیل کرتے ہیں۔ کلین رومز میں خاص دروازے بنائے گئے ہیں جو FDA Guidelines کے مطابق مکمل صفائی کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف الڑاوائلٹ لائٹس بلکہ H14 ventilated systemجیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔