سرمایاکاروں کے لے

سماجی پراجیکٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی یقین دہانی

فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ، جو کہ ملک بھر میں ہیپاٹائٹس کے ہزاروں مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے کا دس سالہ تجربہ رکھتی ہے، ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے۔ ایک نئے پراجیکٹ، جس میں مختلف سماجی گروہوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تشخیص، روک تھام اور علاج کے نئے مواقع سامنے آئے ہیں۔ سماجی پراجیکٹس، جن کا آغاز نمایاں NGOs اور جگر کی نگہداشت سے متعلقہ سماجی کلینکس کے ساتھ مل کر وسطی پنجاب کے دو علاقوں میں کیا جا چکا ہے، نا صرف مریضوں کی اسکریننگ کر رہے ہیں بلکہ مختلف سماجی گروہوں کو اس مرض اور اس سے بچاؤ کے طریقوں کی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ اس وقت تک مختلف سماجی گروہوں میں 1,000 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے اور مزید افراد کی اسکریننگ جاری ہے جبکہ ساتھ ہی سکول کے اساتذہ اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ورکشاپس بھی بنائی گئی ہیں۔ سماج میں ہیپاٹائٹس C کم کرنے میں یہ تمام اقدامات کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس طرح کے مزید پراجیکٹس ملک کے دیگر حصوں میں شروع کئے جارہے ہیں جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد تک آگاہی پھیلانا ہے جن کو ہیپاٹائٹس C کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

TOP